بھارتی حکومت اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور اسلامی دنیا کی قوت کا مظہر ہے۔ ایٹمی طاقت کو للکارنے والے یاد رکھیں پاکستان تر نوالہ نہیںبھارت خطے میں امن اور ترقی کا دشمن ہے۔ پاکستان امن اور بھارت جنگ چاہتا ہے ہم پرامن قوم میں مگر اپنی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے پوری قوم بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے دشمن کی میلی آنکھ پھوڑ دینگے بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کی بدحواسی کو عکاسی کرتا ہے بی جے پی کا ترجمان بن کر وہ امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے کشمیری عوام کی آزادی کو کچل کر وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے۔