مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل، 6 پوائنٹ ایجنڈا پر غور ہوگا: فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (جاوید الرحمن، دی نیشن رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ازسرتو تشکیل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل (پیر) کو ہوگا جس میں 6 پوائنٹ ایجنڈا پر بحث کے علاوہ زیرالتوا ایشوز پر غور کیا جائیگا۔ کونسل پانی کی کمی کے ایشو پر بحث کریگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ ایجنڈا کے مطابق ای او بی آئی، ایل این جی، صوبائی فوڈ اتھارٹیز، ہائر ایجوکیشن کمشن کے حوالے سے بھی ایشوز پر بات چیت ہوگی۔ یاد رہے مشترکہ مفادات کونسل کی گزشتہ ماہ ازسرنو تشکیل کی گئی تھی۔