انٹری ٹیسٹ کی شفافیت کا مسئلہ
مکرمی!پنجاب بھر میں آج 23 ستمبر 2018 سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز زیر اہتمام ایم بی بی ایس کے لیے انٹری ٹیسٹ م ہونے والے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہزاروں طلبہ امسال بھی خدشات کا شکار ہیں کیوں کہ سال گزشتہ انہی امتحانات میں آؤٹ ہونے والے پرچے نے امتحانات کی شفافیت کا بھانڈا پھوڑ ڈالا تھا اور انکشاف ہوا تھا کہ چند گندی مچھلیوں نے پورا تالاب گندا کررکھاتھا اب چونکہ میرٹ پر کام کرنے کی دعویدار حکومت قائم ہے اس لیے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے یہ امید باندھی جارہی ہے کہ وہ ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ کو شفاف بنائیں گی۔(ارشاد علی اٹک، 0300-5607303)