مکرمی! آپ کے مؤقر جریدہ کی وساطت سے ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ بلدیاتی اداروں کے الیکشن کو تقریباً 3 سال کا عرصہ ہونے کو ہے۔ میں یہاں اس وقت اختیارات یا فنڈ کے نہ دینے کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ میری تو یہ گزارش ہے کہ عوامی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے وقت الیکشن کمشن کے نمائندہ نے کارڈ جاری کرنے کیلئے تصویر حاصل کی تھی مگر افسوس کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود ابھی تک بلدیاتی نمائندے اپنی شناخت سے محروم ہیں۔ جب کبھی کسی محکمہ میں اہل محلہ کے کام کی غرض سے جانا پڑتا ہے تو اپنا تعارف زبانی کروانا پڑتا ہے۔ اگر وہ کارڈ دکھانے کا کہیں تو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔ میری الیکشن کمشن‘ وزیر بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد کارڈ جاری کئے جائیں۔(چودھری محمد اکرام اللہ جنرل کونسلر وارڈ نمبر 5 یوسی 102 لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024