اسحاق ڈار کی وطن واپسی، ایف آئی اے کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر ایف آئی اے کل (پیر) کو رپورٹ جمع کرائے گی ، عدالت نے اٹارنی جنرل ، سیکرٹری داخلہ، اطلاعات اور خزانہ کو نوٹس جاری کردیے ۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے معاملے میں ایف آئی اے سپریم کورٹ میں پیر کو رپورٹ جمع کرائے گی ۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ، سیکرٹری داخلہ، اطلاعات اور خزانہ کو نوٹس جاری کردیے ۔عدالت نے دفتر خارجہ ، پراسیکیوٹر نیب ، ڈائریکٹر ایف آئی اے انٹرپول کو بھی نوٹس جاری کردیے ۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔