شہدائے کربلا کی قربانی ناقابل فراموش ہے، سید نیئر رضا
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی وائس چیئرمین سید احمر علی ،میونسپل کمشنر شاہد علی خان،اراکین اسمبلی و دیگر کے ہمراہ یوم عاشورکے جلوسوں میں شرکت/نیاز وشربت کی تقسیم چاروں زونز میں یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز بھی ہمراہ موجود چیئرمین سید نیئر رضانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؓ کی شہادت عالم اسلام کا کرب ناک سانحہ ہے آپ نے دین کی بنیادی اقدار اور سچائی کے اظہار کے لئے میدان کربلا میں اپنی اور اہل بیت رسول کی جانوں کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو حیات بخشی اور اسلام کے سر فروشوں نے انسانیت کے فروغ اور حق و انصاف کی سر بلندی کے لئے میدان کربلا میں انسانیت کو جینے کا سلیقہ سکھایا اور ظالم و جا بر حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا۔کربلا کے شہیدوں نے انسانیت کی عظیم و جلالت کو واضح کیا اور رہتی دنیا تک ایسا نمونہ پےش کےا جسے کسی بھی دور کا انسان فراموش نہےں کرسکے گا۔ امام عالی مقام کی قربانی و فاداری اور خلوص کی اےک عظےم علامت ہے آپ نے زبردست تحمل اور برد باری سے تمام مصائب کو برداشت کےا اور اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پےاروں کو شہےد ہوتے دےکھا ۔آپ نے اپنے خون سے حد فاصل قائم کر کے ےہ بتا دےا کہ نظام اسلام کا اصل نمونہ کےا ہے آپ نے سر کٹا کر نانا کی امت کو بچا لےا اور دےن اسلام کا پرچم سر بلند کےا ۔آپ نے زندگی بچانے کی مصلحت سے کام نہےں لےا اور بدی