ملی مسلم لیگ کی سیاست کا محور خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان ہے: یعقوب شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد خدمت انسانیت اور احیائے نظریہ پاکستان ہے۔این اے120کے الیکشن میں سپورٹ کرنے پر اہل لاہور کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیاست میں شرافت، صداقت اور خدمت کو مقدم رکھیں گے۔ صادق اور امین قیادت ہی لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہ اترنے والا امیدوار قوم کی خدمت نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ ہم صرف دعوے نہیں ان شاء اللہ عملی طور پر خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ لوگوں کے مسائل کا حل خدمت کے جذبہ سے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے120کے انتخابات میں ووٹوں کی بھی کرپشن کی گئی۔29ہزار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔دس ہزار ووٹ پختون برادری کے مسترد کئے گئے اور اس حلقہ کے باسیوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کر کے اپنے لوگوں کے ووٹ این اے120میں اندراج کروائے گئے۔