آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، مادر وطن کے چپے چپے کاہر قیمت پر دفاع کیاجائےگا اس کے لئے کوئی بھی قیمت دینے پر تیار ہیں۔ کھاریاں میں انسداد دہشت گردی مرکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قوم کے جذبے اور سکیورٹی فورسز کے پیشہ ورانہ عزم سے دہشتگردوں کو شکست دی اور صورتحال بہتر بنا دی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے ،عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سینٹر کو مزید جدید بنانے کے حوالے سے سہولیات کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے پوری قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف راحیل شریف کو بریفنگ دی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38