افغانستان میں پیراگلائیڈنگ‘افغان خواتین نے فن کا مظاہرہ کیا
کابل (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواح میں پہلی افغا ن پیراگلائیڈنگ ٹیم نے کھیل کے فروغ کیلئے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں افغان خواتین نے بھی شرکت کی اور فن کا مظاہر ہ کیا۔خاتون پیراگلائیڈ ذکیہ محمدی اور ساتھی نے مرد شرکاء کے ساتھ پہاڑ کی چوٹی سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی اور فضاء میں فن کا مظاہرہ کرتی رہی۔ ذکیہ محمود نے بتایا کہ جب انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تو وہ جہاز کی طرح فضا میں بلند ہونے لگی ۔ ایسے اڑی رہی تھی جیسے پرندے کو پنجرے سے آزادکیا گیا ہو۔