کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) کوےت کابینہ نے کوےت میں فتنہ پیدا کرنے اور فرقہ وارےت کوہوادینے والے ایک عالم یاسریحیی الحبیب کی کوےتی شہرےت عوامی دباﺅ کے تحت ختم کردی ہے ۔کابینہ کے اجلاس کی صدرات قائم مقام وزیراعظم اور وزیردفاع شیخ جابرمبارک الصباح نے کی ۔جنہوںنے امیر کوےت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ،وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمد الجابرالصباح اور کابینہ سے صلاح مشورہ کے بعد یاسر الحبیب کی کوےتی شہرےت ختم کردی ہے جس سے کوےت میں ہونے والے ممکنہ فرقہ وارےت کا قلع قمع کردیا گےا ہے ۔وزیراعظم نے کوےتی عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کوےتی عوام نے انتہائی صبر اورملک کی سا لمےت کے لئے کسی قسم کی بدامنی پیدانہیں کی اورامن وامان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا جس پر کوےتی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024