نبیؐ پاک کی تعلیمات پر عمل سے حقیقی انقلاب برپاہو سکتا ہے: علماء
ملتان ( سماجی رپورٹر )جامع مسجد اقبالیہ اسلام نگر میں انجمن سرکارؐ مدینہ کے زیر اہتما م محفل میلادالنبیؐ سے قاری نظام الدین چشتی،قاری عبدالقدیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلادؐ مصطفی ؐ عین عبادت ہے آقائے دو جہاںؐ کی تعلیمات سے حقیقی انقلاب برپا ہوسکتا ہے حضوراکرم ؐ کی تعلیمات امن کا گہوارہ ہیں ۔ آپ نے انسان کو انسانیت سے روشناس کرایا آپؐکی سیرت پاک انسانیت کے لئے بہترین اسوہ حسنہ ہے آج تمام درپیش مسائل کے حل بحرانوں سے نجات کے لئے ہمیں اسوہ حسنہؐ کو اپنانا ہوگا ۔محفل میلا د ؐمیںاقبال یوسف نقشبندی،ملک اخترحسین، رانا حنیف نے شرکت کی ۔