مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان سٹی کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف آج کچہری چوک پر کیمپ لگایا جائیگا: سلطانہ شاہین، شاہین شفیق
ملتان( لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ ن کی سٹی صدر سلطانہ شاہین اور جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کا بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے ضروریہ، پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کل ہفتہ کو صبح گیارہ بجے کچہری چوک پر کیمپ لگایا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں۔