تحریک لبیک کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک الرٹ جاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا گیاجس کے مطابق سٹیڈیم روڈ راولپنڈی سے نائنتھ ایونیو سگنل پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن دی گئی ہے متبادل کیطور پر نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ استعمال کریں فیض الاسلام سٹاپ ، مری روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف بند ہے،متبادل کے طور پر اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں ترجمان نے کہاکہ ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک دونوں اطراف جناح ایونیو کو بند کیا گیا ہے۔ شہری متبادل کے طور پرنادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے استعمال کریں اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پر روڈ تک سوہان سٹاپ پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہیشہری متبادل طور پر فیصل ایونیو استعمال کریں.