معاشی بد حالی کی ذمہ دار تبدیلی سرکار : نیلم جبار
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ عوام کی معاشی بدحالی کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ نام نہاد تبدیلی سرکار ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے وعدوں اور دعوؤں کے بر عکس ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سونامی بر پا کر دیا ہے۔ اور پٹرولیم مصنوعات مسلسل اضافہ کرکے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو شدید کرب اور تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے اورغریب عوام کو بھوکوں مرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کو بری طرح مسترد کریں اور بلاول بھٹو زرداری کو منتخب کریں۔