کراچی میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی کیماڑی ویسٹ میں منشیات فروشوں گٹکا/ماوا سپلائر/ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن پولیس کو مطلوب گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 44 ملزمان کوگرفتارکرکے گٹکے کے چھ کارخانے سیل کردئے لاکھوں روبیمالیت کی منشیات گٹکا ماوا چھالیہ قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ سٹی:پولیس نے گٹکا/ماوا سپلائر/ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈان پولیس کو مطلوب گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ،کلری، نبی بخش، بغدادی، گارڈن اور کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ایئرپورٹ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گٹکا/ماوا کی سپلائی میں ملوث سات ملزمان شہریار شاہ، محمد فرحان، آصف، محمد نزیر، محمد شہزاد، محمد نعمان اور شہزاد اقبال کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے ملکی اور دیسی گٹکا تحویل میں لے لیا گیا۔ایس ایچ اوجیکسن گٹکامافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ مضر صحت گٹکا فروش ملزمان گرفتارکیے اور ساتھ ساتھ دو کارخانے سیل کئے۔ جن کی کاروائی کے تفصیل درج ذیل ہے ۔ ویسٹ پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈان چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 06 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں گٹکا ماوا تیار/سپلائی اور فروخت کرنے والے ملزمان شامل ہیں۔ گرفتاریاں مومن آباد، منگھوپیر، سرجانی اور پیرآباد کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔ملزمان میں طارق ولد تاج محمد، عبدالستار ولد عبد المجید، شفیق ولد نواب خان، قربان علی عرف پپو، محمد عمر عرف فاروق اور شعیب ولد سرتاج شامل ہیں۔بلدیہ پولیس نے ملزم عمران ولد محمد اقبال کو ماواسمیت گرفتار کرکے 100 پڑیاں مضر صحت ماوا برآمد جبکہ ملزم کا ساتھی یوسف عرف گولڈ لیف ولد محمد سعید نامی موقع سے ماوا کی 75 پریوں کا شاپر پھینک کر فرار ہو گیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلئے ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری, بغدادی, چاکیواڑہ اور گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا.جبکہ سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم محمد اختر ولد محمد اسحاق کو گرفتار کرکے وافر مقدار میں آئس،ہیروئن اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اقبال مارکیٹ کے قریب کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم محمد اصغر ولد محمد مرتضی کو گرفتار کرکے 1600 گرام چرس اور فروختگی کی نقدی برآمدکرلی۔شہر بھرمیںگٹکے کی106بڑی آماجگاہوں کا انکشاف سامنے آگیااسپیشل برانچ نے حتمی رپورٹ تیار کرلی:صوبے بھر میں 312 بڑے مقامات کی نشاندہی کی کراچی میں 106 بڑے مقامات سے گٹکے کی سپلائی جاری ہے:ملیر میں 6 فیکٹریاں' ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد میں 2 فیکٹریاں قائم ہیںکورنگی میں 23مقامات سے بڑے پیمانے پر گٹکا سپلائی کی نشاندہی کی گئی اولڈ سٹی ایریا میں 4مقامات ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اورنگی ٹائون سے 9 فیکٹریاں چلائی جارہی ہیںکیماڑی میں بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں سے 13مقامات پر گٹکے کا کاروبار جاری ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 47مقامات کی نشاندہی کی گئی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں گٹکے کے سرپرستوں سے متعلق بھی انکشافات کئے گئے درجنوں پولیس افسران اور اہلکاروں پرسرپرستی کا الزامپولیس نے 6 روز کے دوران 300سو سے زائد گٹکے کی فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار کئے۔