پاکستانی پروفیسر محمد اقبال مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس ایوارڈ مصطفی پرائز دیا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستانی پروفیسر محمد اقبال چوہدری کو مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس ایوارڈ مصطفی پرائز دیا گیا ہے ، مصطفی پرائزسائنسی فضیلت کی بین الاقوامی علامت ہے۔ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو بیماریوں کے علاج میں مدد گار مالیکیول دریافت کرنے پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب وحدت ہال تہران میں اکیس اکتوبر کو منعقد کی گئی۔ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر چوہدری نے کہا کے انہوں نے ساری زندگی لوگوں کے مسائل کے سائنسی حل کی تلاش میں انتھک محنت کی اور یہ ایوارڈ میرے اس جذبے کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مصطفی پرائز، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلی ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے اعلی محققین اور سائنسدانوں کو چار شعبوں میں دیا جاتا ہے۔