قائد ملت باسکٹ بال:اومیگا کی عثمان کیخلاف شاندار کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021 "میں کھیلے گئے میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل میزبان عثمان باسکٹ بال کلب کو با آسانی 35کے مقابلے میں 65باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا،فاتح اومیگا کلب کی جانب سے قاسم ضیا نے 5تھر پوائنٹرز کی مدد سے 26،اسد علوی 18اور عباس عابد قائم خانی نے16جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے حمزہ خواجہنے12اور فیضان شیخ اور دانیال مروت نے 10,10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،عامر شریف اور عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ممتاز احمد،نعیم احمد اور زاہد ملک تھے دریں اثنا ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی غلام محمد خان نے 24اکتوبر اتوار کو پاک بھارت عالمی کرکٹ ٹاکرے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں اس روز ہونے والے میچ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اور ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ اپنا شیڈول آرگنائزنگ سیکریٹری ظفر اقبال یا آرگنائزر انجینئر زین العابدین چنہ سے حاصل کرلیں۔