کیلاش کی آبادی 4 ہزار کے قریب ہے جن میں 46 فیصد خواتین اور 54 فیصد مرد ہیں . پاکستان کی خوبصورت وادی چترال کی پہچان اور دنیا میں اپنے لباس اور ثقافت کی وجہ سے شہرت رکھنے والے کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کیلاش قبیلے کے74 قاضیوں کی مشاورت سے پہلی بار کیلاشہ میرج ایکٹ کے لئے مسودے کی تیاری شروع کر دی گئی جو اگلے سال جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024