سینیٹ کو آج بتایاگیا کہ ایسے کوئی مخصوص راستے نہیں جوپاکستان کے سرحدی علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔
آج اسلام آباد میں وقفہ سوالا ت کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمدخان نے کہاکہ پہاڑی علاقے منشیات کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کو کم استعمال ہونے والے راستوں کے ذریعے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے سترہ وفاقی ا ورچودہ صوبائی ادارے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انسدا د منشیات فورس کے خفیہ نیٹ ورک کو منشیات سمگلروں کی تلاش اور انہیں پکڑنے کے لئے کئی شہروں کے اندرتوسیع دی گئی ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024