جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے انتخابات
جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز جو کشمیر کے حوالے سے نہائت سرگرم ہے اور کشمیر کا مسئلہ پاکستانی کمیونٹی وہ میڈٰیا کے ذریعے پاکستان فروغ دینے کیلئے نہائت سرگرم ہے ، گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے عہدیدار مقرر کئے ، جسکے تحت چوہدری خورشید متیال چیئرمین، راجہ ریاض فیروز جنرل سیکریٹری اور سردار وقاص عنایت اللہ سینئر وائس چیئرمین منتخب. عہدیداروں کی تقریب حلف برادری منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کا اولین اور بنیادی مقصد کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا اور کشمیر کی آزادی کے لیے تگ و دو کرنا ہے اس کیساتھ ساتھ جہاں کہیں بھی کشمیری کسی آزمائش کا شکار ہوں ان کی اپنی بساط کے مطابق زیادہ سے زیادہ مدد اور حوصلہ افزائی کرنا. جموں کشمیر کمیونٹی کی سبکدوش ہونیوالے عہدیداروں کی دو سالہ مفصل کارکردگی سابق جنرل سیکریٹری سردار وقاص عنایت اللہ نے پیش کی جس میں انھوں نے جے کے سی او کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا ذکر کیا جس میں خاص طور پر پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے گذشتہ فروری میں ایک تقریب کے ذریعے او آئی سی کو قرارداد پیش کی گئی جس کو او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ نے مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کے مختلف فورمز کو بھیجا. جبکہ دو سالہ مالیاتی رپورٹ سیکریٹری مالیات راجہ شمروز نے پیش کی. علاوہ ازیں کورونا وبا کے دوران جے کے سی او کی طرف سے اپنے کشمیریوں مستحق بھائیوں اور کچھ خاندانوں کی راشن کی مد میں مدد کی اس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ وائس چیئرمین چوہدری معروف حسین نے پیش کی. تمام شرکا نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا اور آنے والے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اپنی نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا. خاص طور پر جے کے سی او کے تا حیات چیف آرگنائزر سردار عبداللطیف عباسی کی خدمات اور ان کی محنت کو سراہا گیا. اس موقع پر سابق چیئرمین سردار اشفاق، چیف آرگنائزر سردار عبداللطیف عباسی، سابق جنرل سیکریٹری سردار وقاص عنایت اللہ اور دیگر عہدیداران نے سب ممبران کا ان کے دو سالہ دور کے دوران تعاون اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا.نو منتخب چیئرمین چوہدری خورشید متیال نے اپنے جے کے سی او کے تمام عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوشش ہوگی کہ ہم ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ دو سالوں کو اپنی محنت اور کارکردگی سے بہتر بنائیں. ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور کشمیر کے مظلوم اور معصوم بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دنیا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ انتہا پسند بھارت اور بھارتی افواج کی بربریت اور ظلم کو روکا جائے کشمیریوں کی جان اور مال کا تحفظ کیا جائے اور اقوام متحدہ اور اقوام عالم اور مسلم اُمّہ کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی دلائے. تقریب سے سردار کامران اعظم، انجینئر عارف مغل، سردار غلام مصطفی، اکرام عباسی، رضوان افتخار، سردار مہتاب سرور، کامران بیگ، خالد گجر، ارشد بٹ اور دیگرنے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر شہدائے زلزلہ اور سردار سجاد شاہین مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی.
پاسٹر ولیم کیلئے الواداعی تقریب
پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے پاسٹر ولیم کے اعزاز میں ایک الودی تقریب منعقد کی گی جس میں کرسچن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پاسٹر پرویز یوسف طارق برکت جان گلزار قیصر بھٹی ? نعمان گل اور باقی لوگوں نے شرکت کی اور ان کی 25 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈ دیپرویز یوسف نے اپنے بیانیہ میں یہ کہا کہ ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاسٹر ولیم کو سعودی عرب میں ان کے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کا موقع دیا اور خدائے قدوس کا شکر گزار ہیں جس نے پاسٹر ولیم کو پیشہ ورانہ اور کلام کی خدمت میں سنبھالے رکھاہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاسٹر ولیم کو جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی25 سال ملک سعودیہ میں گزارے اور سعودیہ کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا اور خدا کے خادم ہوتے ہوئے لوگوں کے ایمان کو تازہ رکھا ہم دعا گو ہیں پاسٹر ولیم کی آنے والی زندگی میں خدا ہمیشہ ان کو اپنی پناہ و سلامتی میں خوش و خرم رکھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کا ظہرانہ
گو کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اب پہلے کی طرح عددی اعتبار سے بلکل خاتمے کی طرف گامزن ہے مگر اسکا سوشل میڈیا بہترین انداز میں کام کررہا ہے گُزشتہ روز سوشل میڈیا پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس خوشگوار تعارفی نشت میں کی مختصر مگر خوشگواربات چیت ہوئی ۔ جس میں پاکستان کے موجودہ حالات اور خاص طور پر پاکستان میں موجودہ حکومت کی طرف سے میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں اور صحافی برادری پر حکومتی دباؤ ڈالنے کی کوششوں سمیت مختلف حالات و واقعات پر تبادلہ خیال ہوا صحافی برادری کی طرف سے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا گیا اور کچھ بہتریں مشوروں سے بھی نوازا گیا۔ ملاقات کی میزبان سائرہ شمس سوشل میڈیا ٹیم سعودیہ کی ھیڈ نے سوشل میڈیا کے آج کے دور کے حوالے سے اہمیت کے بارے بتایا، انکے علاوہ ٹیم کے باقی ممبران میں احسن مسعود، آغا خلیل اور احتشام اعوان بھی موجود تھے۔ احسن مسعود ریاض میں بھی سوشل میڈیا پر پی ایم ایل کے لئے کام کرتے رہے ہیں اسی طرح فورم کی سربراہ سائرہ شمس بھی سوشل میڈیا پر zoom آن لائین اجلاسوں میں مسلم لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کرکے انکی سیاسی تربیت کا اہتمام کرتی ہیں ۔سائرہ شمس نے کہا کہ سعودیہ میں ن لیگ ایک بہت بڑی جماعت ہے اور اسکے بیشمار کارکن ہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے طور پر ن لیگ / نوازشریف کے بیانیہ پر کام کررہے ہیں، ہمارہ مقصد ان تمام کارکنان کو ایک سوشل میڈیا ٹیم بنانا اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہترین طور پر نمایاں ہوں۔
اس سلسلے میں ن لیگ کی یوتھ ونگ اور دیگر تنظیم سے اچھے سوشل میڈیا کے کارکنان کو اکٹھا کیا ہے۔ جو کہ نوازشریف کی بیانیہ کو بہترین انداز سے سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔اس موقع پر صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ بھی بہترین طور پر کا کررہے ہیں اور سعودیہ میں ہونے والے تقریبات اور بیانات کی بہترین کوریج کررہے ہیں۔ دور حاضر میں سوشل میڈیا اور صحافت بہت اہم ہیں۔پاکستان سے پی ایم ایل ن سوشل میڈیاکے مرکزی صدر رانا عاطف رئوف نے محترمہ سائرہ شمس کو سوشل میڈیا کی صدر اور جنرل سیکریٹری احسن مسعود کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے ۔
سانحہ کارساز کی یاد میں پی پی پی ریاض کی تقریب
سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے سانحہ کارساز کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جیالوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہ کر جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز ہماری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں مگر پیپلزپارٹی کو نا تو دہشت گردی سے اور نا ہی کسی سیاسی سازش سے ختم کیا جاسکتا ہے پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو اور سینکڑوں جیالوں کا خون شامل ہے اس لئے ہمیں ملکر جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر یونس ابو غالب اور ریاض کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی پہلی جمہوری جماعت ہے جو ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے پاکستان کے نظام کو جمہور کی امنگوں کے مطابق چلانے کی بات کرتی ہے سانحہ کارساز کے ذمے داروں کو اگر بروقت کیفرکردار تک پہنچایا جاتا تو آج محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی عالمی لیڈر سے ہم محروم نا ہوتے، مگر اسکے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی
کے جیالے ہر سیاسی جفوجہد کو جاری رکھیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد رہیں گے تقریب سے قاضی اسحاق میمن، وسیم ساجد، ریاض راتھور، سردار رزاق، عدیل رانا، اعجاز رحیم، صداقت حسین بھرگوش، سردار نصیر، عبدالکریم خان، شریف بلوچ بھٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انڈس کلچر سوشل فورم کی تقریب
سعودی عرب میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ کی سفارتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ کی ویلفئیر سیکشن میں چار سالہ خدمات کو سراہا گیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی فرض شناسی سے ویلفئیر سیکشن میں نئی جہت بخشی اور ہزاروں پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کیا انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ڈاکٹر مصطفی میمن نے کہا کہ عبدالشکور شیخ نے جہاں کیمونٹی مسائل کو حل کیے وہیں پر پاکستانی ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھی بھرپور کردار نبھایا اور سندھی کلچر کو سندھی کیمونٹی کے ہمراہ بھرپور انداز کے ساتھ اجاگر کیا ہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اس موقعہ پر عبدالشکور شیخ نے کہا کہ وہ یہاں سے بہت سا پیار اور محبت سمیٹ کر وطن واپس جا رہے ہیں اس دوران انکی ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنی ذمے داری کو بہتر انداز کے ساتھ نبھا سکوں اور دیار غیر میں ورکرز کو درپیش مسائل کا حل کرنے میں کردار ادا کرسکوں کورونا وائرس کے دوران جس طرح کیمونٹی نے سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کیا اور مشکلات پر قابو پایا ہمیں ایسی یگانگت کو ہمیشہ قائم رکھنا ہے تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر سمیت قاضی ذیشان میمن، عبدالقادر ملاح، انیس ملک، ڈاکٹر سعید منگی شیخ نے بھی اظہار خیال کیا