گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن کی کارروائی‘سب انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایات پر ریجن بھر میں کرپٹ سرکاری اہل کاروں کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میںسرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے ٹریپ ریڈ کے دوران تھانہ دولت نگر میں تعینات سب انسپکٹر اختر حسین کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ریجنل ڈائریکٹر رائے نعیم اللہ بھٹی نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر نے مدعی مقدمہ سے ملزم کی ضمانت منسوخ کرانے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی اور شکایت موصول ہونے پرسرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم سب انسپکٹر مدعی عمران اکرم سے قبل ازیں بھی 35000 روپے وصول کرچکا ہے۔