گیپکو کی شاندار پرفارمنس ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہے: چوہدری امین
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ گیپکو کی شاندار پرفارمنس افسران و ملازمین کی مشترکہ محنت اور جانشفانی کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل گوجرانوالہ اور گجرات سرکل میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کی علیحدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجنرل مینجر ٹیکنیکل محمد اکرم بھٹی،ایس ای سٹی سرکل بشیر احمد، ایس ای گجرات معظم فضل، مینجر کسٹمر سروسز میاں عرفان علی سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اچھا کام کرنے والون کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ پیچھے رہ جانے والے ملازمین میں جذبہ مسابقت کو فروغ ملے لہذا ہر کوئی پہلے سے بہتر پرفارم کرنے کی جدو جہد کرے۔