گوجرانوالہ:گرین بیلٹس کی خوبصورتی اورتزئین و آرائش کا افتتاح
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پی ایچ اے کے زیر انتظام شہر کے معروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی اورتزئین و آرائش کرنے کاباقاعدہ افتتاح چندا قلعہ چوک میں ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف ،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈی جی پی ایچ اے خالد مسعود فروکہ نے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو خوبصورت اور سرسبزوشاداب بنانے کیلئے رات دن کام کوشاں ہے اورمثالی کام کر رہاہے جس کے شہری معترف ہیں۔شہر کے معروف چوکوں چوراہوں کی تزئین و آرائش مکمل ہونے سے کے شہری خوبصورت نظاروں سے مستفیدہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں کے تعاون سے چندا قلعہ چوک ،سیالکوٹ بائپاس چوک اورشریف پورہ چوک میں 64لاکھ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں تین مقامات پر نجی کمپنیوں کے تعاون سے محکمہ کا ایک روپیہ خرچ کیے بغیر تزئین و آرائش کی جارہی ہے ،جبکہ دوسرے مرحلہ میںشہر کے مزید چوراہوںاور اہم مقامات کا انتخاب کر کے دلچسپی رکھنے والی نجی کمپنیوں اور اداروں سے پیش کشیں طلب کی جائیں گی۔