گکھڑمنڈی:چچا کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے پر بھتیجے کے خلاف مقدمہ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) چچا کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے پر بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج۔ محلہ سلامت پورہ راہوالی کے رہائشی طافر محمود نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی کہ اس کا بھتیجا سنی حمزہ اس کی اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے اسے کئی روز سے فون پر قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے اس کو جان کا خطرہ ہے پولیس تھانہ کینٹ نے چچا کی رپورٹ پر بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔