پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5سال سے کم عمرکوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیںپولیو مہم کے دوران 9لاکھ 12 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے 1731 موبائل ٹیمیں،157 مراکز صحت اور 70 ٹیمیں ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ٹوٹل 1958 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 4 ہزار 309 اہل کار ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفاتر میں ہفتہ میں 2سے 3بار ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس منعقد کریں اور اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں۔