گوجرانوالہ:ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے نوٹیفیکیشن کے اعتراضات کارپوریشن آفس میں جمع کرا دئیے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے ٹیکس وصولی کے اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شیڈول و نوٹیفیکیشن کے اعتراضات اپنے دستخط شدہ لیٹر پیڈ سی او کارپوریشن کو جمع کروا دیے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آئوٹ ڈور ایڈوارٹائزنگ ٹیکس وصولی پی ایچ اے کی بجائے یکم دسمبر سے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے گی جس کے لیے چیف آفیسر کی جانب سے شیڈول اور ریٹ پر اعتراضات سننے کیلئے 24اکتوبر کی تاریخ مقرر کی جس پر ایڈوارٹائزنگ کمپنیوں نے اعتراضات اپنے دسخت شدہ لیٹر پیڈ کے ساتھ کارپوریشن آفس میں جمع کروا دیے ۔