مہنگائی پر قابو پانے سے منافع خوروں کے حوصلے پست ہوئے:کمشنر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں کے نتیجے میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں سہولت بازاروں سے شہریوں کو روز مرہ استعمال کی اشیاء مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں گرانی کے مرتکب عناصر کے خلاف شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں مختلف سہولت بازاروں کے دورے کے موقع پر کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ وہ سہولت بازاروں سے اپنی ضروریات کے مطابق اشیاء خریدیں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیمیں فلور ملز گندم کے گوداموں سبزی و فروٹ منڈیوں کاروباری مراکز مارکیٹ و دوکانوں کے مسلسل دورے کر رہی ہیں ۔