غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں:شیخ قیصر امین
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے نے کہا ہے کہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میںیتیم مستحق اور ایسے بچے جو تعلیمی اخراجات کی نہ ہونے کے باعث اپنی تعلیمی ضروریات پورا نہیں کر سکتے ایسے ضرورت مند بچوں کو موجودہ دور میں تعلیم سے آراستہ کرنا بہت بڑی عبادت ہے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ مستحق اور نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پوراکرنے میں جو اہم کردار ادا کر رہاہے وہ قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی طرف سے منعقدہ معلوماتی سیمینار سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ سید عامر محمود ،رکن مجلس عاملہ گوجرانوالہ چیمبرحافظ محسن زبیر،سابق سینئر نائب صدر چیمبر شیخ محمد طارق ،سابق رکن مجلس عاملہ شیخ محمد افضل،عمران خلیل ڈپٹی مینجر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ،عمیر قادر پروگرامر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے سید عامر محمود ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہم نے عزم کیا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون کے ساتھ ایسے بچے جو یتیم ،غریب اورمستحق ہیں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے جو ان کا بنیاد ی حق ہے ۔