گوجرانوالہ:پاپولیشن ویلفیئر آفس میں علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس کا مقصد محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کیلئے ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شمولیت کو محکمانہ پالیسی کے مطابق یقینی بنانا تھا اس حوالے سے ضلعی آفیسر بہبود آبادی عدنان اشرف نے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام میں علمائے کرام کی شمولیت کے لائحہ عمل کے بارے میں اجلاس میں موجود علماء کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ محکمہ میں ضلع بھر سے علماء کرام کی شمولیت کیلئے اپنا کردارادا کریںچیئرمین امن کمیٹی قاری محمد زاہد سلیم اورتمام علماء کرام نے محکمہ کے اس اقدام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس سلسلہ میں اپنی سیر حاصل تجاویز بھی پیش کیں۔