گوجرانوالہ: محکمہ صحت کے افسروں اور لیبا رٹری ٹیکنیشنزکے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کرونا وبا کے دوران خدمات سر انجام دینے والے محکمہ صحت کے افسران اور لیبا رٹری ٹیکنیشنزکے اعزاز میں پی ایم اے ہائوس گوجرانوالہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر معروف عزیز خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی شرکا نے عالمی وبا کے دوران مثالی خدمات سر انجام دینے پر محکمہ صحت کی کاوشوں کی بھر پور تعریف کی تقریب میں کرونا وبا کے دوران زبردست خدمات پر محکمہ صحت کے افسران،سی او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ،ڈی ایچ اوڈاکٹر معیز منصور،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر گلزار احمدکو اعزازی شیلڈ دی گئیں جبکہ کرونا وبا کے دوران تیس ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کرنیوالے چالیس لیب ٹیکنشنز کو تعریفی اسناداور گرم سوٹ دئیے گئے تقریب میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مسعود احمد تارڑ و دیگر نے شرکت کی۔