کامونکے: منشیات فروش گینگ جاوید عرف جیدو بیٹوں سمیت گرفتار
کامونکے(نامہ نگار)پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز واہنڈو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ جاوید عرف جیدو ناضر حسین ،غوث اور انکے بیٹوں کوگرفتار کرلیا جن سے پانچ کلو چرس اور آ تشی اسلحہ برآمدکیا ایس ایچ او ریاض گوندل کا کہنا یہ واہنڈو پولیس کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکرکے ایک کلو سے زائدچرس برآمد کرلی،بتایاگیاہے کہ سٹی پولیس نے منشیات فروش احمد رضا سکنہ ڈیرہ امیر افضل کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1435 گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔