شاہ جمال:باؤلے کتوں نے سکول جاتے 3 بچوں کو کاٹ لیا
شاہ جمال(نامہ نگار)سکول جاتے تین بچے باؤلے کتوں کو شکار شدید زخمی ہسپتال میں حفاظتی ویکسین ندارد بازار میں مہنگی .موضع کھلنگ شمالی کے دس سالہ محمد صداقت اور گیارہ سالہ عبدالستار اور مونڈکا میں گیارہ سالہ عمر فاروق کو سکول جاتے ہوئے باؤلے کتوں نے کاٹ لیا جنہیں تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال لایا گیا جہاں کتے کاٹے کی حفاظتی ویکسین اور علاج معالجے کی سہولیات میسر نا ہونے پر تینوں بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ ریفر کر دیا والدین کے مطابق مقامی ہسپتال میں ویکسین نا ہونے اور بازار میں بہت مہنگی ہونے کے باعث وہ خریدنے سے قاصر ہیں.