لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ترین جج نے ایک دن میں سینکڑوں مقدمات کی سماعت کی
ملتان(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے گزشتہ روز بھی سینکڑوں مقدمات کی سماعت کی اس موقع پر پر پولیس افسران سمیت دیگر محکموں کے اعلی افسران بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے کئی درخواستوں پر فیصلہ سنائے۔فاضل جج گزشتہ روز رات گئے تک عدالتی کیسز کی سماعت کرتے رہے۔