20 سال سروس والے ملازمین کو مستقل کر دیا جائیگا‘ سی او کنٹونمنٹ بورڈ کا عدالت میں بیان
ملتان(سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سی او نے بیان دیا کہ جن ملازمین کی سروس 20 سال ہو چکی ہے انہیں مستقل کر دیا جائے گا۔گزشتہ روش فاضل عدالت میں پٹشنرز کے وکیل محمد شہزاد مہدی جتوئی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے ملازمین کو 25 جولائی کو مستقل کرنا تھا مگر صرف تین منظورنظر ملازمین کو کنفرم کیا گیا 18 ملازمین کو نظر انداز کیا گیا تاہم کنٹونمنٹ آفیسر کے بیان پر درخواست داخل دفتر کردی گئی ہے۔