پاکستان میں ہر چوتھا شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے: ڈاکٹر اکمل مدنی
ملتان (سپیشل رپورٹر)صحت مندزندگی خداکی نعمت مگرصحت کویقینی بناناانسان کی اپنی محنت اور کاوش پرمنحصرہے۔ ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والے ایسی طبی حالت ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کو ہلاک کرتی ہے اور یہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ان خیالات کااظہارماہرامراض دل شوگر،بلڈپریشرڈاکٹر محمداکمل مدنی نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام شوگراور امراض دل کے حوالے سے آگاہی سیمینار میں وکلاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ملک رمضان خالدجوئیہ نی خطاب کرتے ہوئی کہاکہ دل اور شوگرکی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔صدرہائیکورٹ بارطاہرمحمود نے کہاکہ خدمت کاکوئی معاوضہ نہیں ہے اس بیماری کے حوالی سے آگاہی سے مرض پرقابوپانے میں ملے گی ۔ڈاکٹرمحمداکمل مدنی نے کہاکہ شوگر کی بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر موجود شکر (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا اس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاؤں اور ٹانگیں کٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 42 کروڑ 22 لاکھ افراد اس کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ تعداد 40 سال پہلے کے مقابلے میں چار گنا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ذیابیطس کے مرض کے باعث تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد معذور ہو جاتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ذیابیطس پاکستان میں ہلاکتوں کی آٹھویں بڑی وجہ بھی ہے اور 2005 کے مقابلے میں اس سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے باوجود ذیابیطس کا شکاربیشتر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی کرکی معاملات میں بہتری لا ئی جاسکتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خالص خوراک اور ادویات ناپید ہیں وکلا برادری حکومت سے خالص ادویات اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کامطالبہ کرے۔ ماڈرن لائف سٹائل امریکہ یورپ جیسے ممالک چھوڑ رہے ہیں اورصحت مندزندگی کی طرف جارہیہیں فاسٹ فوڈ،کولاانرجی ڈرنکس شوگرجیسی بیماریوں کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ایک بوتل میں 15 چمچ تک چینی موجود ہوتی ہیکاربونیٹ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈکوچھوڑکر سادہ غذاکواپنانا ہوگامصالحہ جات کا استعمال بھی ترک کرناہوگا۔صدرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان اور طاہرمحمود نے سمینار کیاختتام پرڈاکٹرمحمداکمل مدنی کوتعریفی شیلڈدی ۔اس موقع پرسابق صدرڈسٹرکٹ بار ملتان حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،سابق صدرہائی کورٹ بارملتان سیداطہرشاہ بخاری،سابق گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ سجادحیدرسپرا،سابق صدر ہائی کورٹ بارمحموداشرف خان،نائب صدر ہائی کورٹ طاہرعلی قریشی،ایونٹ سیکرٹری ہائی کورٹ بارفخرملانہ سمیت ودیگروکلاشریک تھے۔