قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 3 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی
راولپنڈی(آئی این پی)ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا چھیاسٹواں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر تک ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پینسٹھویں قومی سینئر ہاکی چیمپیئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان،سوئی سدرن گیس کمپنی،واپڈا، پاک آرمی، پی آئی اے، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم اور پولیسکی ٹیموں چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔چیمپیئن شپ ایف آئی ایچ کے جاری کردہ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلی جائے گی۔ ٹرے چیمپیئن شپ کی دوٹاپ ٹیمیں سینئر ہاکی چیمپین شپ میں کوالیفائی کریں گی۔جس کے ساتھ قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 10 ہوجائے گی۔