کورونا،،نیوزی لینڈ میں ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ منسوخ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2020ء ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔مئی میں طے شدہ پروگرام کو جنوری 2021ء میں منتقل کرنے سے پہلے رواں ماہ اکتوبر کا شیڈول دیا گیا تھا۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری جنرل تھامس لنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری داخلے کی پابندیوں اور دیگر پیچیدگیوں نے ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ رواں ماہ ناممکن بنا دیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے وجہ سے بی ڈبلیو ایف بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔