رکی پونٹنگ سے بہت متاثر،انکی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، عبداللہ شفیق
لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرکٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں، رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔کرکٹر عبداللہ شفیق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رکی پونٹنگ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنی ٹیم میں بابر اعظم میری انسپائریشن ہیں۔عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت اچھا پلیٹ فارم تھا نوجوان کرکٹرز کو بہت موقع ملا، بائیو سیکیور ببل میں اب تک بہت اچھا جا رہا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی اور سفر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپ کا معیار اچھا رہا، ڈبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، زمبابوے کی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔