اسپاٹ فکسنگ کیس ،سزا یافتہ ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل سے رہائی نہ مل سکی
لندن(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل سے رہائی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق اوپنر ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل سے رہائی نہ مل سکی، سابق کرکٹر کی سزا کی مدت جمعرات کو مکمل ہونی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ہوم آفس نے سابق پاکستانی کرکٹر کی رہائی کے آرڈر روک دئیے۔ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کی کارروائی کا سامنا ہے، برطانیہ میں 12ماہ سے کم سزا یافتہ شخص کو ڈی پورٹ نہیں کیا جاتا جبکہ ناصر جمشید کو عدالت نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 17ماہ سزا سنائی تھی۔