معیشت کی ترقی میں نمایاں حیثیت ہے‘فہد حسین شیخ
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں ٹریڈرز کی نمایاں حیثیت ہے ، حیدرآباد چیمبر ٹریڈرز کے مسائل حل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، تاجران مسائل کی نشاندہی کریں ، انتظامیہ کے ساتھ مل کر شکایات کا تدارک کرائیں گے وہ انجمن تاجران سٹی کالج روڈ کے سرپرست اعلیٰ حاجی شریف قریشی اور چیئر مین یوسف میمن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں تاجران سے گفتگو کر رہے تھے ، اسلامی کلاتھ مارکیٹ کے صدر محمد علی سانبھری جنرل سیکریٹری ، کٹ پیس کلاتھ مارکیٹ کے صدر لیاقت علی آرائیں ، جنر ل سیکریٹری اشتیاق راجپو ت ، عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین آصف قریشی ، حیدرآباد گلاس بینگلز ایسو سی ایشن کے صدر اقرار الحسن ، نائب صدر آصف انشا ئ، خان کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی امین قادری ، جنرل سیکریٹری قمر جہانگیر ، حیدرآباد جنریٹر ایسو سی ایشن کے صدر جبران عبا سی ، جنرل سیکریٹری محمد اصغر نے مارکیٹ پہنچنے پر چیمبر کے عہدیداران کا پر تپاک استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سندھ کی ثقافت کے تحائف پیش کئے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین ذو الفقار علی چوہان ، عارف مدنی ، حفظ الرحمن ، عبد الستار خان ، عبد الوحید شیخ ، اسلم نربان ، یوسف دادا ، پیر محمود جعفری ، محمد حسین غو ری ، ضیاء مسرور جعفری ، شوکت علی سومرو ، محمد اقبال شیخ ، احسن ناغڑ و دیگر ممبران ہمراہ تھے ۔