شیخ ارسلان حفیظ کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنما ء شیخ ارسلان حفیظ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور جنرل سیکریٹری اویس احمد خان لغاری کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔