Waqt News
Friday | August 12, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع

’’ مادرِ جمہوؔریت ‘‘بیگم نصرت ؔبھٹو کی برسی!‘‘

Oct 23, 2020 7:36 AM, October 23, 2020
  • اثر چوہان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
’’ مادرِ جمہوؔریت ‘‘بیگم نصرت ؔبھٹو کی برسی!‘‘

معزز قارئین! ’’پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ‘‘ ( پی پی پی پی ) کے صدر(دامادِ بھٹو) آصف علی زرداری اور ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین (نواسۂ بھٹو) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دونوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان مرحوم سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر صدر و وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی (مرحومہ) اہلیہ ، بیگم نصرت بھٹو کی آج 9 ویں برسی منائیں گے ۔ 8 دسمبر 1951ء کو جناب ذوالفقار علی بھٹو سے شادی سے پہلے 23 مارچ 1929ء کو، ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہونے کی وجہ سے نصرت اصفہاؔنی کہلاتی تھیں ۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آصف زرداری صاحب 9 ستمبر 2008ء سے 9 ستمبر 2013ء تک صدر پاکستان رہے ۔ 23 اکتوبر 2011ء کو بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کا انتقال ہُوا تو اُنہوں نے ( صدرِ پاکستان کی حیثیت سے ) اپنی ’’ خوشدامن‘‘ کو ’’مادرِ جمہوریت ‘‘ (Mother of Democracy)کا خطاب دِیا ۔ یاد رہے کہ ’’ پاکستان سمیت دُنیا کے بہت سے ملکوں میں ہر سال (15 ستمبر کو ) ’’ یوم جمہوریت ‘‘ ( Democracy Day) منایا جاتا ہے لیکن، کسی ملک میں بھی بیگم نصرت بھٹو کو ’’ مادرِ جمہوریت ‘‘ نہیں کہا جاتا؟ ‘‘ بیگم نصرت بھٹو کا جب انتقال ہُوا تو اُن کے پاس ( پی پی پی پی) یا (پی  پی پی) کا کوئی عہدہ نہیں تھا؟ ۔ 

  بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر اعلی پنجاب

جناب بھٹو کی چیئرمین شپ میں30 نومبر 1967ء کو لاہور میں ’’ پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ ( پی پی پی) قائم ہُوئی تو اُس کے چار راہنما ؔاصولوں میں ایک راہنما ؔ اصول تھا کہ ’’ جمہوریت ہماری سیاست ہے ‘‘ لیکن جنابِ بھٹو نے تا حیات اپنی پارٹی میں ’’ جمہوریت قائم نہیں کی ؟ جنابِ بھٹو کی پارٹی کے بانی رُکن ؔ، قومی اسمبلی کے احمد رضا خان قصوری کے والد نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کی سازش میں ’’ بڑے ملزم‘‘کی حیثیت سے بھٹو صاحب کو گرفتار کِیا گیا تو جیل جانے سے پہلے اُنہوں نے بیگم نصرت بھٹو کو پارٹی کی چیئر پرسن ؔ مقرر کردِیا تھا؟ 

سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

کچھ عرصہ بعد چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو نے ( اپنی دُختر نیک اختر ) بے نظیر بھٹو صاحبہ کو پارٹی کی ’’ شریک چیئرپرسن‘‘ (Co Chairperson) نامزد کر دِیا تھا (حالانکہ پارٹی کے ’’ اساسی دستور ‘‘ میں اِس طرح کا کوئی عہدہ نہیں تھا؟  پھر محترمہ بے نظیر بھٹو نے ’’ دُختر مشرق ‘‘ (Daughter of The East) کا ’’ لقب ‘‘ اختیار کر لِیا ۔ 6 اکتوبر 1993ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہونے پر اصولی طور پر ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ کی چیئر پرسن بیگم نصرت بھٹو ہی کو وزارتِ عظمیٰ پاکستان کا منصب سنبھالنا تھا ؟ لیکن وہ اصفہان ؔ میں پیدا ہونے کے باعث ’’ارضِ پاکستان کی بیٹی ‘‘ ( Daughter of The Soil) نہیں تھیں اِس لئے وزارتِ عظمیٰ کا منصب محترمہ بے نظیر بھٹو کو سونپ دِیا گیا ؟ 

امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید

’’بیگم بھٹو کی برطرفی ! ‘‘ 

10 دسمبر 1993ء کو ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ کی شریک چیئر پرسن وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ’’ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ‘‘ کے 33 ارکان کا اجلاس طلب کِیا ۔ (پارٹی کی چیئر پرسن ، بیگم نصرت بھٹو کو اُس اجلاس کی کانوں ؔکان خبر نہیں تھی ؟ ) ۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بیگم نصرت بھٹو کو چیئرپرسن شپ سے برطرف کر کے اُن کی بیٹی ( دُخترِ مشرق ) محترمہ بے نظیر بھٹو کوپارٹی کی چیئرپرسن منتخب کرلِیا ؟  یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’ جنابِ بھٹو سے لے کر صدر آصف علی زرداری کے دَور تک ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام رُکن نامزد کئے جاتے ہیں ؟ 

ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار

’’حاکم علی / آصف علی زرداری ! ‘‘

صدر جنرل ضیاء اُلحق کے دَور میں 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں حاکم علی زرداری اور اُن کے فرزند آصف علی زرداری نواب شاہ سے ،قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے تھے۔ 18 دسمبر 1987ء کو ، محترمہ بے نظیر بھٹو کی آصف علی زرداری سے شادی ہوئی لیکن محترمہ نے اپنی زندگی میں اپنے ’’شوہر نامدار‘‘ کو اپنی پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دِیا تھا ؟  27 دسمبر کو، محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل ہُوا تو آصف زرداری صاحب نے مقتولہ ؔ بے نظیر بھٹو کی مبینہ ؔ ( اور برآمدہ )  وصیت کے مطابق اپنے 19 سالہ بیٹے بلاول زرداری کو ’’ بھٹو ‘‘ کا خطاب دے کر اُسے ’’پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز‘‘ (پی پی پی پی) کا چیئرمین نامزد کر کے خود اُس کے ماتحت شریک چیئر پرسن بن گئے؟

اُلمختصر جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں آصف زرداری صاحب کی صدارت میں تیر ؔ کے انتخابی نشان والی ’’ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز‘‘ نے حصہ لِیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی چیئرمین شپ میں تلوارؔ کے انتخابی نشان والی مسٹر بھٹو کی یادگار ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ (پی پی پی) حصہ نہیں لے سکی ؟  بلاول بھٹو زرداری اپنے اباّ جی کی ’’ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز‘‘ ( پی پی پی پی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رُکن ہیں لیکن چیئرمین ’’ پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ کہلاتے ہیں ؟ مرنے والوں کے بارے میں علاّمہ اقبالؒ نے کہا تھا کہ … ؎

’’ مرنے والے مرتے ہیں ، لیکن فنا ہوتے نہیں !

وہ حقیقت میں کبھی ، ہم سے جُدا ہوتے نہیں !

…O…

معزز قارئین! مَیں سوچ رہا ہُوں کہ ’’ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ ایک سادہ کی خاتون تھیں اور آج وہ اپنی برسی کے موقع پر کیا سوچ رہی ہوں گی؟ 

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اثر چوہان

اثر چوہان

مشہور ٖخبریں
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری ...

    Aug 10, 2022 | 12:57
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والی جے ...

    Aug 10, 2022 | 19:50
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے ...

    Aug 11, 2022 | 18:12
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

    Aug 11, 2022 | 17:51
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے ...

    Aug 11, 2022 | 17:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • ایک قدم پیچھے ہٹیں!!!!

    Aug 11, 2022
  • مسلم لیگی رکن نے بلین ٹری منصوبے کو بدنام ترین ...

    Aug 11, 2022
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • 1

    شہبازگل کی گرفتاری اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی تقاضے

  • 2

    دہشت گردی کا مرکز افغان سرزمین 

  • 3

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 4

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 1

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 14اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد اور ڈائمنڈ ...

    Aug 11, 2022
  • قرآن مجید کا غیر منقوط ترجمہ،ایک محیر العقول ...

    Aug 11, 2022
  • برین ڈرین: کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں۔۔۔

    Aug 11, 2022
  • عدالت عظمیٰ : حالیہ بحران و ممکنہ حل

    Aug 11, 2022
  • کشمیر میں استصواب کیلئے یو این او کو خط لکھا جائے 

    Aug 11, 2022
  • اس ملک کو چلنے دیں

    Aug 11, 2022
  • اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں

    Aug 11, 2022
  • مخدوم احمد محمود اور پیپلز پارٹی 

    Aug 11, 2022
  • یومِ استحصال کشمیر

    Aug 11, 2022
  • میں نے پاکستان بنتے دیکھا

    Aug 11, 2022
  • 1

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • 2

    پٹرولنگ پولیس کی اصل ذمہ داری

  • 3

    گم کردہ رہ 

  • 4

    آزادی عظیم  نعمت 

  • 5

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کلام الامام (۱)

  • 2

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group