کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ گیس بحران نہیں، نیپرا رپورٹ
کراچی (این این آئی) نیپرا کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ صرف گیس میں کمی کا بحران نہیں بلکہ کے الیکٹرک کا ناقص سسٹم ہے۔نیپرا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کے الیکٹرک ٹرانسمیشن لاسز کا ٹارگٹ بھی حاصل نہ کرسکی جبکہ کمپنی کے اوورلوڈڈ ٹرانسفارمرز میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ صرف گیس بحران نہیں بلکہ کے الیکٹرک کا ناقص سسٹم ہے۔کے الیکٹرک کے سال 2018-19 میں اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز کی تعداد 808 تھی جبکہ 2019-20 میں اوورلوڈڈ ٹرانسفارمرز کی تعداد2250 ہو گئی۔نیپرا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ناقص ترسیلی نظام اور این ٹی ڈی سیاضافی بجلی کی ترسیل ممکن نہیں کیونکہ کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام 650 میگاواٹ سے بجلی اٹھا ہی نہیں سکتا۔