مسکن چورنگی دھماکے کے 8 زخمی زیر علاج ہیں
کراچی (نیوز رپورٹر) گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت میں ہونے والے دھماکے میں اب بھی 8 زخمی زیر علاج ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں اب بھی 8 زخمی زیرعلاج ہیں۔ تمام مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ نجی اسپتال میں زیر علاج 10 مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر قائم نجی اسپتال میں زیر علاج مریض کو بھی گھر منتقل کردیا گیا ہے۔