امیر جماعت اسلامی ، نائب امیر کی نو منتخب صدر انجمن تاجراں گوجرخان کو مبارکباد
گوجرخان (نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے راجہ محمد جواد کو مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پر بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی اکثریت نے جمہوری عمل کے ذریعہ راجہ جواد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر بنایا پولنگ کا ٹرن آؤٹ اسی فیصد سے زیادہ ہونا بھی خوش آئند ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوجرخان کی تاجر برادری نے اس انتخابی عمل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیاسراج الحق نے امید ظاہر کی کہ راجہ محمد جواد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔