جنڈ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہونے پر عوامی حلقوں کا اظہار تشویش
مٹھیال (نامہ نگار) عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل جنڈ میں ترقیاتی کام شروع نہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ PTIکی حکومت کو اڑھائی سال کا عرصہ ہونے کو ہے تحصیل جنڈ میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیںکیا ۔ دھوئیں کی آلودگی کی وجہ سے خواتین سانس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ جبکہ بارانی علاقوں میں ترقی کی خاطر بھی کوئی خاص منصوبے شروع نہیں کئے کہ یہاں کے کسان زمیندارکاشت کار خاشحال ہو سکیں۔ یہاں کا سارا دارومدار بارشوں پر ہے۔ بارشیں ہو جائیں تو فصلیں اچھی ہو جاتی ہیں اگر بارشیں نہ ہوں تو کسان کا بویا ہوا بیج بھی اسے واپس نہیں ہوتا ۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے ندی نالوں پر سمال ڈیم بنائے جائیں اور دریا سندھ پر لفٹ ا یکشن سکیم بنا کر اس بے آب علاقے کو سر سبز و شادا ب بنایا جائے انہوںایک سروے میں بتایا کہ مہنگائی پر قابو پانے کی خاطر آٹا، چینی ، سبزیاں پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔