گوجر خان، چوری کی واردات کا شکار ہونیوالے دکاندار کی مالی امداد
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، محلہ بابو گلاب میں ذیشان نامی نوجوان کی دکان پر چوری کی وارد ت پر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد،جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ تحصیل روڈ کے صدر راجہ ا ختر اور مرزا تیمور وارثی نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان خضر حیات سے ملاقات کی جس پر ایف آئی آر درج ہوئی بعد ازاں راجہ محمد جواد،الحاج شہادت بٹ، راجہ اختر،ملک محبوب حسین،حاجی خواجہ اعجاز،شہزاد قریشی اور مرزا حسن نے متاثرہ دوکاندار کاشف کی دکان پر جا کر اسے معقول مالی مدد بذریعہ قرض حسنہ دی گئی۔