مکرمی! اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر قبضہ کرنے کیلئے اور اس کو شہید کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے۔ پوری دنیا کو کرونا جیسی وباء میں الجھا کر یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ یہ بات مفتی اعظم الشیخ عکرمہ صبری نے کہی اور یہ بیان ان کا ایک مہینے میں تیسری بار آیا ہے۔ آخر کوئی تو وجہ ہوگی کہ انہوں نے اسلامی دنیا سے اتنی زیادہ اپیل کی۔ اسرائیل کے راستے میں پہلی رکاوٹ عرب دنیا تھی‘ لیکن چند ہفتے پہلے کچھ عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا اور باقیوں کے بارے میں خبریں گردش میں ہیں تو اب فلسطینی عوام کی امید پاکستان سے وابستہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دوست ممالک کے ذریعے سے اقوام متحدہ پر زور ڈالیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور اسرائیل کے ظلم بند کرائیں۔ ابھی وقت ہے ہم کچھ کر لیں ورنہ پھر ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور عالم اسلام کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ (حسنین احمد‘ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024