اعلی سرکاری افسر کے دفتر کے باہر بیٹھا چپڑاسی بہت خاص شخصیت ہوتا ہے ۔ آپ اسے غور سے دیکھیں تو کبھی کبھی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سرکاری افسر سے زیادہ اہمیت اس کی ہے ۔ اس کی آنکھوں کی تیزی آپ نظر انداز نہیں کر سکتے ، اس پر وہ جس پھرتی سے اپنے افسر کا دروازہ اندر کی جانب کھول کر کمرے میں جاتا ہے اور پھر تھوڑی دیر بعد باہر آ کر بڑی بے اعتنائی سے آپ کو مطلع کرتا ہے کہ آپ کی باری آنے میں ابھی بہت دیر ہے اس کا اپنا ہی حسن ہے ۔
یقین مانئے یہ چپڑاسی اپنے افسر سے زیادہ معلومات رکھتا ہے ۔ یہ آپکی فائل ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں منتقل کر سکتا ہے اوپر سے نیچے کر سکتا ہے ۔ ایسا جادوگر ہے کہ چاہے تو آ پ کا کام فوراً اور چاہے تو کئی دنوں تک لٹک سکتا ہے ۔ آپ لا شعوری طور پر سرکاری افسر سے زیادہ اس کے چپڑاسی کو خوش کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔ سرکاری محکمے کی انتظار گاہ میں کئی کئی گھنٹے انتظار کرتے درخواست گزار آہستہ آہستہ اس سسٹم کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ انہیں احساس ہوتا ہے کہ اندر حاکم کی کرسی والے دفترکے باہر رکھی پلاسٹک کی کرسیاں آپ کے گھروں میں رکھی خالص لکڑی سے بنی کرسیوں سے زیادہ اہم ہیں جہاں آپ کو زیادہ وقت گزارنا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024