شوگر ملز کے چلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا :حاجی رمضان
پھول نگر (نامہ نگار) شوگر ملز کا دیر سے چلنا اور گنے کی رقم ادا نہیں کی گئی ایک چوتھائی گندم رکھنے پر کم کاشت ہوئی جس سے گندم کی پیداوار کم ہوئی اس سال گندم اور آٹے کا بحران ہے حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث ہوا ہے جس سے شدید بحرانی کیفیت پیدا ہونے کاخدشہ ہے یہ باتیں جے آئی کسان بورڈ آف پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے میڈیاکے نمائندوں سے کیں انھوں نے کہا کہ اس سال دوبارہ یہی بات دوہری گئی ہے کہ شوگر ملز کے چلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا گورنمنٹ نے بعض اچھے قانون بنائے ہے جو قانون کی خلاف ورزی کریگا تین سال سزا بھی رکھی ہے شوگر ملز والے جو ہے وہ گورنمنٹ سے طاقت ورک دیکھائی دیتے ہیں۔